ریاحی مریض کیسے نماز پڑھے؟

وضو کے بعد پیشاب کے قطرے آئیں
أكتوبر 31, 2018
ریاحی مریض کیسے نماز پڑھے؟
أكتوبر 31, 2018

ریاحی مریض کیسے نماز پڑھے؟

سوال:زید ریاحی مرض میں مبتلا ہے ، مرض اتنا شدید ہے کہ صرف فرض ادا کرتے وقت ۱۰؍۱۲ دفعہ وضو کرنا پڑتا ہے۔ تو ایسی صورت میں وضو کی کیا صورت ہوگی اور فرض نماز کس طرح ادا کرے؟

ھــوالــمـصــوب:

ایسے شخص کیلئے شریعت میں یہ حکم ہے کہ فرض کا وقت آنے کے بعد نماز کیلئے وضو کرے اور وقت کے اندر خروج وقت سے قبل جتنی فرض، نفل، واجب نماز پڑھنا چاہے پڑھے خواہ دوران نماز خروج ریح ہوتی رہے ہاں وقت نکل جائے اور دوسری فرض نماز کا وقت داخل ہوجائے تو ایسے شخص کا وضو ختم ہوجاتا ہے دوبارہ وضو کرنا ہوگا۔شرح العنایۃ میں ہے:

یتوضأون لوقت کل صلٰوۃ ھو حکم المسئلۃ فیصلون بذلک الوضوء فی الوقت ماشاء وامن الفرائض والنوافل والواجبات والنذور عندنا،…… وإذا خرج الوقت بطل وضوء ھم واستأنفوا الوضواء لصلاۃ الأخریٰ (۱)

اوردرمختار میں ہے:

فإذا خرج الوقت بطل أی ظہرحدثہ السابق (۲)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی