سپلائی کے پانی سے وضو

سپلائی کے پانی سے وضو
أكتوبر 31, 2018
مسجد کے حوض میں مسواک ڈبونا
أكتوبر 31, 2018

سپلائی کے پانی سے وضو

سوال: ایک مسجد میں سرکاری پانی آتا ہے اس کے روپئے مسجد ادا نہیں کرتی ہے تو کیا اس پانی سے وضو درست ؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر پانی سرکار کی اجازت واطلاع کے بغیر لیا جاتا ہے تو اس پانی سے وضو کرنا درست نہیں ہے، بلکہ اجازت حاصل کرنے کے بعد ہی وضو کیا جاسکتا ہے۔ البتہ اس پانی سے وضو ہوجائے گا اور نماز بھی ادا ہوجائے گی۔ اور اگر پانی سرکار کی اجازت سے لیا جارہا ہے تو اس سے وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

تحریر: ظفرعالم ندوی                   تصویب:ناصر علی ندوی