صفائی کے لئے برش کا استعمال

مسجد کے حوض میں مسواک ڈبونا
أكتوبر 31, 2018
رسول اﷲ ﷺ سے اذان دینے کا ثبوت
نوفمبر 1, 2018

 صفائی کے لئے برش کا استعمال

سوال:۱-کیا برش کا استعمال دانت کی صفائی کیلئے جائز ہے؟ سنا ہے کہ اس میں سور کے بال ہوتے ہیں۔

۲- اور کیا مسواک نہ ہونے کی صورت میں اس سے سنت مسواک ادا ہوجاتی ہے۔

ھــوالــمـصــوب:

۱-چونکہ یہ صرف ایک مشہور بات ہے کہ برش میں سور کے بال استعمال کیے جاتے ہیں اور ظن غالب یہ ہے کہ واقعہ ایسا نہیں ہے اس لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

۲- افضل بہرصورت مسواک کا استعمال کرنا ہے، لیکن اگر مسواک موجود نہ ہو اور بآسانی میسر نہ آئے اور برش کرے تو سنت مسواک کے قائم مقام برش کرنا ہوجائے گا(۱)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب:ناصر علی ندوی