تین بار سے زائد ہاتھ دھونا

وضو کی سنتوں کی رعایت
أكتوبر 31, 2018
تین بار سے زائد ہاتھ دھونا
أكتوبر 31, 2018

تین بار سے زائد ہاتھ دھونا

سوال:زید وضو میں تین مرتبہ ہاتھ دھونے کے بعد پھر پانی ہاتھ میں لے کر ہتھیلی اوپر کو اٹھاتا ہے، اور کہنیوں سے پانی گراتا ہے، دونوں ہاتھوں سے یہ عمل تین تین مرتبہ کرتا ہے، کیا اس عمل کا کوئی ثبوت ہے، اگر ہے تو سنت یا مستحب؟ نیز ایسا کرنے والے کو درمیان وضو بتادینا کہ اس عمل کا کوئی ثبوت نہیں ہے درست ہے یا نہیں؟ کیوں کہ زید کا یہ عقیدہ ہے کہ ہاتھ دھونے میں پانی کو کہنیوں سے ہی گرانا چاہئے، اس عقیدہ پر عمل کرنے کی غرض سے وہ ہاتھوں کو مکمل دھوکر پھر پانی ہتھیلی میں لے کر اس طرح تین تین بار کرتا ہے۔

ھــوالــمـصــوب:

۱-یہ نہ کرنا چاہئے،یہ سنت پر اضافہ ہے۔

۲-صحیح مسئلہ بتلانا چاہئے جیسا کہ اوپر تحریر ہے، ہاتھ دھونا تین بار ہے، اس سے زائد نہیں(۱)

تحریر: محمد ظہور ندوی عفا ﷲ عنہ