وضو کی سنتوں کی رعایت

 وضو کے بعد دعا کا ثبوت
أكتوبر 31, 2018
تین بار سے زائد ہاتھ دھونا
أكتوبر 31, 2018

وضو کی سنتوں کی رعایت

سوال:ایک صاحب جب مسجد پہنچے تو دیکھا کہ جماعت کھڑی ہوچکی ہے اور ابھی انہیں وضو بھی کرنا ہے، تو اب وہ وضو کیسے کریں گے، کیا ایسی صورت میں سنن وضو کو ترک کرنا لازم ہے اور صرف فرائض وضو پر اکتفا کرنا ضروری ہے، کیا ایسی صورت میں اگر کوئی سنن کی رعایت کے ساتھ وضو کرتا ہے تو وہ گنہگار ہوگا؟

ھــوالــمـصــوب:

حتی الامکان سنن کی پوری رعایت کرتے ہوئے ایسی صورت اختیار کریں کہ وضو جلد ہوجائے اور وضو کی سنتیں بھی ترک نہ ہوں، اور جماعت بھی مل جائے اور اگر جماعت پانے کے لئے وضو کی کچھ سنتیں ترک ہوجائیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔

تحریر :ناصر علی