کتنی مالیت پرزکوۃ واجب ہوگی؟

روپیہ میں کس نصاب کااعتبارہوگا؟
ديسمبر 19, 2022
موجودہ وزن میں سونااورچاندی کانصاب
ديسمبر 19, 2022

کتنی مالیت پرزکوۃ واجب ہوگی؟

سوال:۱-کتنی مالیت پر آدمی صاحب نصاب ہوجاتا ہے؟

۲-۵۵۰روپئے کے سونے کے پھول ہیں،اس پر زکوۃ ہے یا نہیں؟

۳-پنشن لینا درست ہے یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-صاحب نصاب ہونے کے لئے ساڑھے سات تولہ سونا( 87.479)یاساڑھے باون تولہ چاندی(612.35) ہونا شرط ہے، بازار کے نرخ کے مطابق اس کی قیمت جوڑی جائے اور پھر زکوۃ کی ادائیگی ہو(۱)، اگر تجارت وغیرہ کے مال ہوں تو ان کی مالیت سونے یا چاندی میں جس میں محتاج کا فائدہ ہو اس سے لگائی جائے۔(۲)

۲-نصاب کی مقدار کو نہ پہونچنے کی وجہ سے زکوۃ واجب نہیں ہے۔ (۳)

۳-ریٹائرمنٹ کے بعد جو رقم سرکار ملازم کودیتی ہے، وہ دراصل سرکاری امداد ہے،جس کا لینا درست ہے۔(۴)

تحریر: محمد رحمت اللہ                   تصویب: ناصرعلی