روپیہ میں کس نصاب کااعتبارہوگا؟

غریب بچوں کوفطرہ کی رقم دینا
ديسمبر 19, 2022
کتنی مالیت پرزکوۃ واجب ہوگی؟
ديسمبر 19, 2022

روپیہ میں کس نصاب کااعتبارہوگا؟

سوال:زکوۃ کا نصاب ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کے برابر رقم جس پر سال پورا ہوگیا ہو ہے،جبکہ آج کل ساڑھے سات تولہ سونا کی قیمت بہت زیادہ اور ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت بہت زیادہ کم ہے، ایسی صورت میں کس رقم کو اصل نصاب سمجھا جائے اور کیوں؟ مانا کہ زید کے پاس نہ چاندی ہے اور نہ سونا بلکہ نقد رقم ہے جس پر زکوۃ دینا چاہتا ہے تووہ کس نصاب کااعتبارکرے؟

ھــوالـمـصـــوب:

سونے اور چاندی دونوںکا نصاب الگ الگ ہے(۱)، دونوںمیں سے کسی ایک کو اختیار کرنے کے سلسلہ میں فقہاء نے ایک ضابطہ بیان کیا ہے،وہ یہ ہے کہ انفع للفقراء ہو یعنی جس نصاب میں فقراء کا فائدہ زیادہ ہواسی کو معیار قرار دیا جائے گا، موجودہ دور میں چاندی کا نصاب انفع للفقراء ہے، اس لئے چاندی کے نصاب کااعتبار کیا جائے گا(۲)، یعنی موجودہ دور میں کسی کے پاس ضروریات وحاجات کے علاوہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت ہو،اوراس پرایک سال گزرجائے توزکوۃ واجب ہوگی۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصرعلی