سونااورچاندی کانصاب

صدقہ فطرکس پر واجب ہوتاہے؟
نوفمبر 29, 2022
مال تجارت پر زکوٰۃ
نوفمبر 29, 2022

سونااورچاندی کانصاب

سوال:۱-سونا اور چاندی کا نصاب کیا ہے؟

۲-اگر سونا اور چاندی نصاب کو نہ پہنچیںتو کیا دونوں کو خلط کیا جائے گا؟ اگر ہاں تو وزن کے اعتبار سے یا قیمت کے اعتبار سے اور دونوں میں سے کس کی قیمت یا وزن کااعتبار ہوگا؟

۳- اگر سونا یا چاندی میں سے کوئی نصاب کو پہنچ جائے تب دوسرے کو جس کانصاب پورا نہیں ہے،پہلے سے ملحق کیا جائے گا؟

۴- جس کے پاس سونا چاندی نہیں ہے ،لیکن کچھ کھیت ہیں تو اسے زکوٰۃ دینا جائز ہے یا نہیں؟

ھــو المصــوب:

۱-سونے کانصاب ساڑھے سات تولہ اور چاندی کا نصاب ساڑھے باون تولہ ہے:

لیس فی مادون عشرین مثقالا من الذہب صدقۃ فاذا کانت عشرین مثقالاوحال علیھا الحول ففیھا مثقال۔(۱)

لیس فی مادون مأتی درہم صدقۃ فاذا کانت مأتی درھم وحال علیھا الحول ففیھا خمسۃ دراھم۔(۱)

۲- اگر دونوں نصاب کو نہ پہنچیں تو دونوں کو چاندی کی قیمت کے اعتبار سے ملایا جائے گا۔ کیوں کہ فقراء کے فائدہ کالحاظ اسی میں ہے:

یقومہا بما ھو أنفع للفقراء والمساکین منہا …وکذلک یضم الذہب الی الفضۃ بالقیمۃ حتی یتم النصاب عند أبی حنیفۃ وقالا لایضم الذہب الی الفضۃ بالقیمۃ ویضم بالأجزاء۔(۲)

۳-اگردونوں میں سے کوئی نصاب کو پہنچ جائے تو دوسرے کی قیمت لگا کر زکوٰۃ نکالی جائے گی۔ انفع للفقراء کو مدنظر رکھتے ہوئے۔

۴-کھیت پرزکوۃ نہیں ہے،لیکن اگرزمین عشری ہے تواس کی پیداوارپرعشرواجب ہوگا:

قال ابوحنیفۃ  فی قلیل ما أخرجتہ الأرض وکثیرہ العشر واجب سواء سقی سیحا أو سقتہ السماء الا الحطب والقصب والحشیش۔(۳)

تحریر: مسعود حسن حسنی     تصویب: ناصر علی