چھٹی رکعت بغیر سجدہ سہو کے پوری کرے

پانچویں رکعت کے بعد قعدہ کرے
نوفمبر 4, 2018
قنوت نازلہ میں ممالک کانام لینا
نوفمبر 4, 2018

چھٹی رکعت بغیر سجدہ سہو کے پوری کرے

سوال:زید عشاء کی نماز پڑھارہا تھا، چوتھی رکعت کے بعد بغیرقعدہ اخیرہ کے پانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہوگیا اس کے بعد چھٹی رکعت بھی پوری کرنے کے بعد بغیر سجدہ سہو کیے ہوئے قعدہ کرکے سلام پھیر دیا۔ صورت مسؤلہ میں شریعت کا کیا مسئلہ ہے اور اگر سجدہ سہو کرلیتا ہے تو کیا مسئلہ ہے اور اگر قعدہ اخیرہ کرنے کے بعد یہ صورت پیش آئی توکیا مسئلہ ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

دریافت کردہ صورت میں نماز باطل ہوگئی،ازسرنو نماز پڑھنا واجب ہے سجدہ سہو سے قعدہ اخیرہ کی

(۱)والذی ینبغی أن یقال إن حصل التذکر بسبب الفتح تفسد مطلقاً أی سواء شرع فی التلاوۃ قبل تمام الفتح أو بعدہ لوجود التعلم وإن حصل تذکرہ من نفسہ لابسبب الفتح لاتفسد مطلقاً وکون الظاھر أنہ حصل بالفتح لایؤثر بعد تحقق أنہ من نفسہ۔ ردالمحتار،ج۲،ص:۳۸۲

تلافی نہ ہوگی، اگر قعدہ اخیرہ کرنے کے بعد دورکعت مزید ملائی گئی ہیں توسجدہ سہو واجب ہوتا اور نماز ہوجاتی(۱)

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی