معذور کیسے نماز پڑھے گا؟

فجر سے پہلے غسل کرنا ضروری ہے ؟
نوفمبر 1, 2018
فجر سے پہلے غسل کرنا ضروری ہے ؟
نوفمبر 1, 2018

معذور کیسے نماز پڑھے گا؟

سوال:ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف کی وجہ سے رکوع وسجود سے معذور ہوں، بیٹھ کر نماز پڑھتا ہوں، ایک شہر کے امیر جماعت کا اصرار ہے کہ نیت کھڑے ہوکر باندھیں پھر نماز بیٹھ کر پڑھی جائے کیا یہ درست ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

جس طرح پڑھنے کی استطاعت ہو نماز پڑھے، نماز اداہوجائے گی، اگر قیام کی طاقت نہ ہو تو قعود سے،اگر قعود کی طاقت نہ ہو تو لیٹ کر نماز ادا کرنا صحیح ہے،الغرض تکلیف بغرض وسعت ہے:

لایکلف اﷲ نفسا الا وسعھا(۱)

صورت مسؤلہ میں آپ بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں:

لقولہ علیہ السلام لعمران بن حصین صلّ قائما فان لم تستطع فقاعداً فان لم تستطع فعلی الجنب تؤمی ایماءً لأن الطاعۃ بحسب الطاقۃ فان لم یستطع الرکوع والسجود أومی إیماءً (۲)

(۱)سورہ بقرہ:۲۸۶

(۲) الہدایۃ مع الفتح،ج۲،ص:۳۔اس روایت کے الفاظ اس طرح ہیں:عن عمران بن حصین قال کانت       ==

نوٹ: اگر ایک شخص رکوع وسجدہ پر قادر نہیں ہے لیکن قیام پر قادر ہے تو قیام کی رکنیت اس کے حق میں باقی نہیں رہی ہے اس کو اختیار ہے کہ تحریمہ کھڑے ہوکر انجام دے اس کے حق میں یہ بھی درست ہے کہ بیٹھ کر تحریمہ باندھے کیوں کہ سجدہ اور رکوع کی ادائیگی کیلئے ہی قیام کی رکنیت تھی۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی