فجر سے پہلے غسل کرنا ضروری ہے ؟

معذور کیسے نماز پڑھے گا؟
نوفمبر 1, 2018
جنبی کا مسجد سے گزرنا
نوفمبر 1, 2018

فجر سے پہلے غسل کرنا ضروری ہے ؟

سوال:اگر کوئی شخص رمضان المبارک کے مہینہ میں افطار کے بعد اور سحری کرنے سے پہلے کسی وقت اپنی بیوی سے صحبت کرے تو کیا وہ شخص ناپاکی کی حالت میں سحری کرسکتا ہے یا نہیں؟ کیا اس پر فجر سے پہلے غسل کرلینا فرض ہے؟ اگر وہ شخص فجر سے پہلے غسل نہیں کرنا چاہتا ہے، ٹھنڈک کی وجہ سے یا شرم کی وجہ سے کہ گھر میں لوگ کیا سوچیں گے تو وہ غسل کرنے میں کتنی تاخیر کرسکتا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-مذکورہ صورت میں سحری کرسکتاہے(۱)

۲-مستحب ہے، فرض نہیں ہے۔

۳-نماز فجر سے قبل غسل کرلے کیونکہ نماز کی وجہ سے غسل واجب ہوگا۔ معمولی سردی جس میں بیماری کا خوف نہ ہو وہ عذر نہیں تسلیم کیا جائے گا۔

تحریر:محمد مستقیم ندوی               تصویب:ناصر علی ندوی