تقرب الہٰی حاصل کرنے کا مؤثر ذریعہ

خواب کی شرعی حیثیت
أكتوبر 31, 2018
جنات سے متعلق چند سوالات
أكتوبر 31, 2018

تقرب الہٰی حاصل کرنے کا مؤثر ذریعہ

سوال :1۔کیا ﷲ تعالی اپنے بندوں کی دعاء خود نہیں سنتا ہے اور کیا کسی بزرگ یا ولی یا مجتہد وغیرہ کا وسیلہ ضروری ہوتا ہے ؟ ۲۔وہ کونسی ہستی ہے جس کے وسیلہ سے ﷲ کا قرب حاصل ہوتا ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

1۔ﷲ تعالی سے دعاء کرنے اور اس کو پکارنے کے لئے کسی وسیلہ کی ضرورت نہیں ہے ،کیونکہ ﷲ تعالی کی ذات ایسی ہے کہ وہ ہر ظاہر وباطن سے باخبر ہے وہ دیکھنے ،سننے اور جاننے میں کسی وسیلہ اور ذریعہ کا محتاج نہیں ہے ۔ ۲۔ ﷲ تعا لی سے قرب حاصل کرنے کے لئے سب سے مؤثر ذریعہ نوافل عبادات ہیں ،لہذا اگر کوئی شخص فرائض وواجبات اور سنن کی ادائیگی کے ساتھ نوافل کا بھی اہتمام کرتا ہے تو اسے خد ا کا قرب حاصل ہوتا ہے ۔ ِ
تحریر :ظفر عالم ندوی

تصویب: ناصر علی ندوی