خلافت کی مدت

جنگوں میں حاصل مال غنیمت اور عورتوں میں تصرف کیوں؟
أكتوبر 31, 2018
گردن کا مسح
أكتوبر 31, 2018

خلافت کی مدت

سوال :1-حضرت امام حسنؓ نے صرف ۶ماہ خلافت کی، اور آپؓ کے وصال کے ۳۰ برس ہونے کے بعد مستعفی ہوگئے، تو دریافت یہ کرنا ہے کہ خلافت ۳۰ہی برس تک رہی،اور بعد میں نہیں تو بعد میں کیا نام دینا چاہئے؟ ۲-کیا یہ بات صحیح ہے کہ حضرت علیؓ اور حضرت فاطمہؓ کے بڑے صاحبزادے حضرت حسنؓ نے کثرت سے نکاح کئے اور طلاقیں بھی دیں، کیا نکاحوں کی تعداد اور طلاقوں کی تعداد کا صحیح عدد بیان کیا جاسکتاہے؟ ِ

ھوالمصوب:

1-ایک حدیث یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے بعد تیس سال خلافت کی بشارت دی تھی، لیکن حدیث پاک میں یہ بھی موجود ہے : لایزال ھذا الدین عزیزاً منیعاً إلی اثنی عشر خلیفۃ(1) یہ حدیث صحیح ہے، اور اس میں بارہ خلفاء کی بشارت موجود ہے، تو یہ بات ثابت ہوئی کہ ۳۰سال خلافت علی منہاج النبوۃ رہے گی، بعد میں ملوکیت شامل ہوجائے گی۔ امام نووی ؒشرح مسلم میں فرماتے ہیں: الجواب عن ھذا أن المراد فی حدیث الخلافۃ ثلثون سنۃ خلافۃ النبوۃ(1) اس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ وہ تیس سال خلافت نبوت کی بشارت دی، جس میں بعد کے خلفاء کا انکار نہیں ہے، بلکہ بارہ خلفاء تک کی بشارت ہے۔ ۳-مذکورہ مسئلہ کا تعلق تاریخ سے ہے، تاریخی کتابوں سے رجوع کیا جائے، دارالافتاء مسائل شرعیہ کے جواب جن کا مکلف ہے۔ تحریر: مسعود حسن حسنی

تصویب:ناصر علی ندوی