جنات سے متعلق چند سوالات

تقرب الہٰی حاصل کرنے کا مؤثر ذریعہ
أكتوبر 31, 2018
دعا قنوت سے متعلق ایک سوال
أكتوبر 31, 2018

جنات سے متعلق چند سوالات

سوال :1-کیا جنات میں صحابہ کرام موجود ہیں ،اور اگر موجود ہیں تو جو عامل انہیں دیکھتا ہے اور ان سے بلاتکلف بات چیت کرتا ہے وہ تابعی کے درجہ میں آجائے گا ؟ ۲-کیا جنات میں ایسے بلند پایہ اور برگزیدہ اشخاص موجود ہیں جو اب بھی جب چاہیں حضور ﷺ سے ملاقات کرلیتے ہیں ؟ ۳-کیا جنات میں کچھ لوگ ایسے ﷲ کے مقرب ہوتے ہیں کہ وہ انسانو ں کی قبر کے عذا ب وثواب کا مشاہدہ کرسکتے ہیں،او رمردے سے بات کرسکتے ہیں ؟ ۴-کیا جنات کو قیامت تک موت نہیں آئے گی ،سوائے ان کے جو حادثاتی موت کے شکار ہوئے، یا آپسی جنگ وجدل میں یا کسی عامل کے ہاتھوں موت کا شکار ہوئے ؟ ِ

ھوالمصوب:

1-جناتوں میں جو بھی صحابی رہے ہوں گے وہ ختم ہوچکے، اس لئے ان سے ملنے کا سوال ہی نہیں۔ ۲-حضور ﷺ دوسرے عالم میں ہیں، آپؐ سے اس دنیا والے ملاقات نہیں کرسکتے ہیں۔ ۳-ایسا کچھ نہیں ہے۔ ۴-انسانوں کی طرح ان کی موت وحیات ہے، کوئی قیامت تک کیلئے زندہ نہیں رہتے۔ تحریر: ساجد علی

تصویب: ناصر علی ندوی