آسمانی بلائیں

لفظ رحمانی کی نسبت
أكتوبر 31, 2018
بندوں پر درود بھیجنے کا مطلب
أكتوبر 31, 2018

آسمانی بلائیں

سوال :آسمان سے بلائیں اور آفتیں نازل ہوتی ہیں ،تو یہ کیا چیز ہوتی ہیں؟ اور زمین پر اتر کر کیا کرتی ہیں ،نزول کے اسباب کیا ہیں ،اترتی ہیں یا اتاری جاتی ہیں ،خراب اثرات کیسے ہوتے ہیں ،پہچان کیا ہے ،بچنے کی کیا صورت ہے ،علاج کیا ہے اور کیا اسکی قسمیں بھی ہوتی ہیں ؟ ِ

ھوالمصوب:

بلاشبہ بلائیں اور آفتیں آسمان سے نازل ہوتی ہیں ،اور دونوں چیزیں عذاب کی شکل میں نازل ہوتی ہیں ،اور جب نازل ہوتی ہیں تو نقصان بھی ہوتا ہے ،اور پریشانیاں بھی بڑھتی ہیں ،ان کے نزول کے اسباب میں بندوں کے اندر بے اعتقادی ،بداعمالی ،بزدلی ،حب دنیا ،اسلامی شریعت اور سنت رسول سے انحراف ،خود ساختہ رسومات اور حقوق ﷲ وحقوق العبادکی پامالی جیسی چیزوں کا پیدا ہونا ہے، ﷲ تعالی نے اس کی طرف اس آیت میں اشارہ فرمایاہے: وما أصابکم من مصیبۃ فبما کسبت أیدیکم ویعفو عن کثیر(1) بلاؤں اور آفتوں کے خراب اثرات یہ ہوتے ہیں کہ انسان کی زندگی کا سکون ختم ہوجاتا ہے ،جب تک توبہ نہ کی جائے اس وقت تک زندگی پریشان رہتی ہے ،کبھی بیماریاں ہوتی ہیں ،کبھی مالی نقصانات ہوتے ہیں اور کبھی سماجی الجھنوں کے شکار ہوجا تے ہیں ،بلاؤں اور آفتوں کی بھی مختلف شکلیں ہوتی ہیں، کبھی زلزلہ ،کبھی پتھروں کی بارش ،کبھی طوفان ،کبھی قحط سالی ،کبھی طاعون جیسے وبائی امراض میں یہ سب شکلیں ہیں۔ نوٹ :ان آفات وبلاء کو دور کرنے کے لئے قرآن کریم نے اور احادیث شریفہ میں جن دعاؤں کا ذکر ہے ان کا ورد کیا جائے ،یہی ان کا مؤثر علاج ہے ۔ ِ
تحریر :محمد ظفر عالم ندوی

تصویب : نا صرعلی ندوی