لفظ رحمانی کی نسبت

طاعون سے محفوظ رہنے کی دعا
أكتوبر 31, 2018
آسمانی بلائیں
أكتوبر 31, 2018

لفظ رحمانی کی نسبت

سوال :رحمانی کے معنی اور مطلب کیا ہوتا ہے ؟جو رحمانی لکھتے ہیں ان کا تعلق کس خاندان سے ہے ،یہ لکھنا کہاں تک صحیح ہے ،کچھ لوگوں نے بتایا کہ شجرہ ملا ہے ،کوہ کیلاش کے رہنے والے کرشن بہاری ان کا نا م تھا ،عبدالرحمن بن عوف کا اسی طرف سے گزر ہو ا ،وہ درخت کے نیچے آرام فرمارہے تھے ،کہ اس طرف کرشن بہاری بھی آگئے ،اور آپ سے ملاقات کی اور آخر میں وہ ایمان لے آئے ،کرشن بہاری کانام رحمن رکھا اور فرمایا کہ آج سے تم رحمانی ہوگئے، کتاب کا نام انہوں نے سوانح حیات عبدالرحمن بن عوف بتایا ،یہ آپ کی نظر سے گذری یا نہیں ؟ ِ

ھوالمصوب:

حضرت مولانا فضل الرحمن گنج مرادآبادی سے تعلق رکھنے والے حضرات رحمانی لکھا کرتے ہیں ،حضرت مولانا موصوف ایک صاحب نسبت بزرگ تھے ،ان کی نسبت میں جو لوگ جڑ ے ہیں وہ رحمانی کہلاتے ہیں ،ان کے علاوہ جو لوگ رحمانی لکھتے ہیں ان کے متعلق ہمیں تحقیق نہیں ہے کہ وہ کیوں لکھتے ہیں جہاں تک حضرت عبدالرحمن کے سوانح سے متعلق کتاب کی بات ہے تو اس کے متعلق ہمیں علم نہیں ہے ،اور ہمارے کتب خانہ میں بھی یہ کتاب نہیں ہے ،اس کے علاوہ رحمانیہ کے نام سے جو مدارس ہیں ان کے فارغین بھی رحمانی لکھتے ہیں ۔ تحریر: محمد ظفر عالم ندوی

تصویب: نا صر علی ندوی