بندوں پر درود بھیجنے کا مطلب

آسمانی بلائیں
أكتوبر 31, 2018
کیااورنگ زیب نے غیر مسلم لڑکی سے شادی کی تھی ؟
أكتوبر 31, 2018

بندوں پر درود بھیجنے کا مطلب

سوال :فضائل درود شریف ص1۴،1۵پر بلا حوالہ حضرت ابوطلحہ انصاری ؓسے روایت کی گئی ہے کہ ایک مرتبہ آپ ﷺ بہت بشاش تشریف لائے ،لوگوں نے کہا کہ آپ کے چہرہ پر بہت بشاشت ظاہر ہورہی ہے ،آپ ﷺ نے فرمایا: میرے پاس میرے رب کا پیام آیا ہے جس میں ﷲ جل شانہ نے یوں فرمایا ہے میری امت میں سے جو ایک مرتبہ درود بھیجے گا ﷲ اس پر دس نیکیاں لکھے گا،دس سیئات مٹادیں گے ،اور دس درجے بلند فرمائیں گے ،آگے ایک روایت اور ہے جو ایک مرتبہ درود بھیجے گا اس پر میں دس دفعہ درود بھیجوں گا، دریافت طلب امر یہ ہے کہ ایک درود پر دس نیکیاں لکھنے اور دس نیکیوں پر دس مرتبہ درود بھیجنے کا حوالہ کہاں سے آگیا ؟درود تو ﷲ پاک رسول پر بھیجتا ہے نہ کہ اس کے بھیجنے والے پر ۔ ِ

ھوالمصوب:

قبل اس کے کہ آپ کے اشکال کا جواب دیا جائے بہتر معلوم ہوتا ہے کہ صلاۃ کے لغوی معنی کی طرف اشارہ کردیا جائے ،صلاۃ کی نسبت جب کسی بندہ کی طرف ہوگی تو اس کے معنی درود کے ہوئے، جیسے ﷲ کا ارشاد ہے: یا أیھا الذین آمنوا صلوا علیہ (1) اسی لفظ کی نسبت اگر ﷲ تعالی کی طرف ہو تو یہ معنی نہیں ہوں گے ،جیسے ارشاد ہے: إن اللّٰہ وملآئکتہ یصلون علی النبی(۲) صلاۃ کے معنی سمجھ لینے کے بعد آپ کے اشکال کا جواب یہ ہے کہ اس روایت میں بھی صلی علی واحدۃ میں صلاۃ کی نسبت پہلے بندہ کی طرف ہے اور صلی ﷲ میں صلاۃ کی نسبت ﷲ کی طرف ہے ،پس پہلی جگہ پر معنی درود کے ہوں گے اور دوسری جگہ پر ﷲ اس بندہ پر اپنی رحمتوں کا نزول فرماتا ہے،یہ معنی ہوں گے جس کو اس کے حق میں نیکیوں اور برائی مٹانے سے بھی تعبیر کیا جا تا ہے ۔ ِ
تحریر :محمد طار ق ندوی

تصویب :ناصر علی