جرکی دعا میں الفاتحہ پڑھنا

دعا میں ان ﷲ وملائکتہ پڑھنے کا التزام
نوفمبر 10, 2018
نماز کے بعددعامیں الفاتحہ پڑھنا
نوفمبر 10, 2018

فجرکی دعا میں الفاتحہ پڑھنا

سوال:بعد نماز فجر دعاؤں کے آخر میں الفاتحہ لازماً پڑھ کر پھر خموشی کے بعد قال ﷲ تعالیٰ فی شان حبیبہ کے بعد آیت إن ﷲ وملٰئکتہ یصلون علی النبی الخ پڑھ کر امام ومقتدی کا بآواز بلند درود پڑھنا کیسا ہے؟ بعد دعاء امام صاحب سے لازم جان کرمصافحہ ومعانقہ کرنا کیسا ہے؟

(۱) سورۂ احزاب:۵۶

(۲) من عمل عملاً لیس علیہ أمرنا فھو رد۔ صحیح مسلم، کتاب الأقضیۃ، باب نقض الأحکام الباطلۃ، حدیث نمبر: ۱۷۱۸

۱-خیرالقرون میں طریقہ تھا یا نہیں؟

۲-سنت ہے یا بدعت؟

۳-بدعت پر عمل کرنا کیسا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-خیرالقرون میں یہ طریقہ نہ تھا۔

۲-یہ بدعت ہے(۱)

۳-بدعت پر عمل کرنا جائز نہیں ہے(۲)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصرعلی ندوی