دعا میں ان ﷲ وملائکتہ پڑھنے کا التزام

نمازکے بعدمصافحہ اوردعامیں الفاتحہ
نوفمبر 10, 2018
جرکی دعا میں الفاتحہ پڑھنا
نوفمبر 10, 2018

دعا میں ان ﷲ وملائکتہ پڑھنے کا التزام

سوال:ہماری مسجد میں بعد نماز عصر دعاؤں کے آخر میں وقال ﷲ تعالیٰ فی شان حبیبہ پڑھ کر پھر قرآن کی آیت إنّ اللّٰہ وملٰئکتہ یصلون علی النبی یا أیھا الذین اٰمنوا صلوا علیہ وسلموا تسلیماً پڑھ کر بلند آواز سے درود شریف پڑھنا لازم سمجھتے ہیں۔ بغیر مذکورہ آیت پڑھے نماز ودعا نامکمل سمجھتے ہیں۔ کیا یہ صحابۂ کرام کے عمل سے ثابت ہے۔ حدیث کی کن کتابوں میں مذکور ہے؟ یہ سنت ہے کہ بدعت، بدعت پر عمل کرنا کیسا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

بعد نماز عصر یا کسی بھی نماز کے بعد حالت دعا میں یا کسی بھی حالت میں مذکور آیت:

إن ﷲ وملٰئکتہ یصلون علی النبی الخ(۱)

پڑھ کر درود شریف پڑھنا اور اسے لازم سمجھنا سنت سے ثابت نہیں ہے اور نہ ہی سلف نے اس طرح کا عمل کیا ہے، ہاں درود کی کثرت باعث اجر وثواب ہے، لیکن نماز کے بعد اس کو پڑھے بغیر نماز کو نامکمل سمجھنا غلط ہے جو بدعت ہے۔ جوعمل نبی اکرم ﷺ اور آپ ﷺ کے صحابہ کرامؓ سے ثابت نہ ہو وہی بدعت ہے(۲)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصرعلی ندوی