کیا جنابت سے سارے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں ؟

غسل کے بعد نجاست لگی لنگی کا حکم
نوفمبر 1, 2018
غسل کے پانی میں چھینٹے پڑجائیں
نوفمبر 1, 2018

کیا جنابت سے سارے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں ؟

سوال:ایک شخص صبح نیند سے بیدار ہوکر پیشاب کرنے گیا تو اپنے انڈرویئر(نیکر) پر تقریباً ایک قطرہ کی مقدار میں تری دیکھی اور پیشاب سے قبل منی کا خروج ہوا، مذکورہ شخص نے غسل جنابت کیا اور اس انڈرویئر کے اس داغ کو اور آس پاس کے حصہ کو دھل دیا اور اچھی طرح سے دھلا۔ پھر اسی کو پہن لیا تو کیا اس صورت میں بغیر کسی شک وشبہ اور کراہت کے طہارت کاملہ حاصل ہوگئی؟ یا نہیں۔بعض لوگوں کا خیال یہ ہے کہ جب تک انڈرویئر یا لنگی کو پورا نہ دھل دیا جائے وہ پاک نہیں ہوسکتے، بلکہ یہاں تک کہ ان کا خیال ہے کہ بنیائن وغیرہ سب ناپاک ہوجاتے ہیں اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ نیچے کے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں اور وہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ جس کپڑے پہ منی لگ جائے وہ پورا کا پورا کپڑا ناپاک ہوجاتا ہے اور قیاس اس پر کرتے ہیں کہ جب آلۂ تناسل سے منی کا خروج ہوا ہے تو صرف آلۂ تناسل کا دھل لینا کافی نہیں ہوتا لیکن پورے جسم کا غسل واجب ہوجاتا ہے تو اسی طرح سے جس کپڑے پہ منی لگ جائے گی وہ کپڑا پورا کا پورا ناپاک ہوجائے گا۔ کیا مذکورہ شخص بغیر اعادہ غسل اور انڈرویئر کے دھلے نماز پڑھ سکتا ہے یا امامت کرسکتا ہے، یا غسل کا اعادہ کرنا ضروری ہوگا۔ تفصیل سے مسئلہ مذکورہ پر روشنی ڈالیں۔

ھــوالــمـصــوب:

منی لگ جانے پر اس کے بقدر کپڑا ناپاک ہوگا۔ صرف اس حصہ کو دھولینا کافی ہے۔ دوبارہ غسل کرنے کی ضرورت نہیں ہے(۱)

تحریر: محمدظہور ندوی عفااﷲ عنہ