جنابت کی حالت میں کھانا پکانا

جنبی کا مسجد سے گزرنا
نوفمبر 1, 2018
سن بلوغ کی حد
نوفمبر 1, 2018

جنابت کی حالت میں کھانا پکانا

سوال:زید نے اپنے چھوٹے بھائی عمرو سے شادی کے تین ماہ بعد ایک دن کہا کہ اپنی بیوی سے کہو کہ وہ صبح بغیر غسل کیے گھر کا ناشتہ وغیرہ بنایا نہ کرے اور عمرو سے بھی یہ بات کہی کہ وہ بھی بغیر نہائے دھوئے دودھ وغیرہ سامان لینے نہ جایا کرے، ایسا نہ کرنے سے ایمان میں کمی آتی ہے، دونوں نے اس بات پر عمل شروع کردیا، البتہ عمرو کی بیوی نے اس بات کا تذکرہ اپنے رشتہ میں کسی سے کردیا ،بات گئی گزری ہوگئی۔ اس کے بعد اتفاق سے کسی بات کو لے کر زید یا ان کی بیوی نے عمرو میاں بیوی کو گھر سے نکال دیا اور عمرو ایک کرایہ کے مکان میں رہنے لگا۔ چنانچہ دس سال کا عرصہ گزرگیا اب عمرو اپنے ذاتی مکان میں شفٹ ہوا اور اپنے بچوں کا عقیقہ کیا۔ اس میں زید اور ان کے پورے گھر کو دعوت دی گئی۔ زید دعوت میں نہیں آئے اور اس نے آنے کا سبب دس سال قبل رہی بات رکھی جس کا تذکرہ عمرو کی بیوی نے اپنے رشتہ میں کسی سے کردیا تھا، بقول زید اس بات سے ان کی بے عزتی ہوئی ہے۔ شرعاً اس طرح میاں بیوی کے راز کو پابندی لگاکر فاش کرنا کیا درست ہے اور اگر ایمان میں کمی آتی ہے تو کس درجہ میں؟

ھــوالــمـصــوب:

بغیر نہائے ناشتہ تیار کرنا درست ہے (۱) اسی طرح سامان خرید کر لانا بھی درست ہے۔ اس سے ایمان میں کمی نہیں آتی ہے۔

تحریر: محمد ظہور ندوی عفا اﷲ عنہ