جنبی کا مسجد سے گزرنا

فجر سے پہلے غسل کرنا ضروری ہے ؟
نوفمبر 1, 2018
جنابت کی حالت میں کھانا پکانا
نوفمبر 1, 2018

جنبی کا مسجد سے گزرنا

سوال:عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ مساجد میں امام یا مؤذن کا حجرہ ایسی جگہ بنا ہوتا ہے کہ اس کا دروازہ مسجد کے حدود میں نہیں کھلتا ہے، یا حجرہ کا راستہ مسجد کے اندر سے ہی ہوتا ہے، ایسی حالت میں اگر غسل جنابت پیش آجائے تو امام ومؤذن کے باہر نکلنے کی کیا شکل ہوگی؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر بلاعذر حجرہ کا دروازہ اس طرح بنا ہوکہ مسجد ہی میں قدم رکھنا پڑے تو درست نہیں ہے، اور ذمہ داران مسجد عندﷲ مسؤل ہوں گے، ہاں!اگر یہ عذر اور مجبوری کی وجہ سے ہے تو مسؤل نہ ہوں گے(۲) ذمہ داران مسجد کی یہ ذمہ داری ہے کہ امام ومؤذن کے لئے ایسی رہائش کا انتظام کریں کہ وجوب غسل کی حالت میں مسجد سے گزرنا نہ پڑے۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی