غسل کے بعد نجاست لگی لنگی کا حکم

امورفطرت سے متعلق ایک سوال
نوفمبر 1, 2018
کیا جنابت سے سارے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں ؟
نوفمبر 1, 2018

غسل کے بعد نجاست لگی لنگی کا حکم

سوال:زید کو رات میں احتلام ہوا اور گندگی لنگی کے اکثر حصہ میں پھیل گئی، جب وہ نہانے گیا تو پہلے جہاں جہاں گندگی لگی تھی پہلے ان جگہوں کو دھلا، پھر وضو، غسل مع فرائض کے ادا کیا۔ اب جب وہ دوسری لنگی بدلے گا تو پہلے برہنہ ہوکر پھر دوبارہ بدن دھل کر بدلے گا جب ہی پاک ہوگا، جیسے عام طور پر لوگ غسل کے بعد لنگی یا اور کوئی کپڑا بدلتے ہیں تو کیا ان صورتوں میں زید پاک ہوگا یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

دریافت کردہ صورت میں جب گندگی دور ہوگئی تو کپڑا پاک ہوگیا، لہٰذا جس طرح پاک کپڑے عام حالات میں بدلے جاتے ہیں اسی طرح یہ کپڑا بھی بدلا جائے گا۔

نوٹ: اگر کپڑے کو اس طرح پاک کرلیا ہے کہ اس کی نجاست جسم تک نہیں پہنچ سکی، یاا گر پہنچ گئی تھی تو جسم کو بھی نجاست سے پاک کرلیا ہے جسم اور کپڑے پر اب نجاسب نہیں ہے تو اسی طرح کپڑا بدل لے، برہنہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے(ناصر علی)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی