روزانہ غسل کرنا

خفین پر مسح کے شرائط
نوفمبر 1, 2018
مادہ نکلنے سے غسل
نوفمبر 1, 2018

روزانہ غسل کرنا

سوال:روزانہ غسل کرنا فرض کے علاوہ جو عادۃً ہے کیسا ہے؟ کیا ثواب ہے اور ضروری ہے؟ بعض لوگ ضروری کی طرح کرتے ہیں، یہاں تک کہ اذان سن کر نماز جماعت ترک کردیتے ہیں۔

ھــوالــمـصــوب:

غیرضروری غسل کو ضروری سمجھ کر کرنا نہیں چاہئے ،اگر نماز بھی ترک ہوجائے تو مزید قباحت ہوگی، البتہ اگر نماز میں خلل نہ پڑے اور ایک شخص تازگی کی خاطر روزانہ غسل کرے تو درست ہے(۱)

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی