خفین پر مسح کے شرائط

کپڑوں کے موزو ں پر مسح
نوفمبر 1, 2018
روزانہ غسل کرنا
نوفمبر 1, 2018

خفین پر مسح کے شرائط

سوال: خفین پر مسح کی کیا شرائط ہیں۔ خف کا اطلاق کس طرح کے موزے پر ہوتا ہے۔ خف کیا صرف چرمی موزے کو کہا جاتا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

خف پر مسح کرنے کے لئے چند شرائط ہیں۔

۱- وہ خف مکمل پاؤں کے ساتھ ساتھ ٹخنوں کو بھی ساتر ہو۔

۲- پاؤں کا کوئی حصہ خالی نہ ہو۔

۳- چلنا اس پر ممکن ہو(۱)اور یہ شرائط موجودہ دور کے موزوں میں مفقود ہیں۔ لہٰذا مکمل چمڑے کا یا مجلد یا منعل ہونا ضروری ہے(۲)

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی