چاند کی اطلاع دیر سے آئے تو عید کی نماز کب پڑھیں ؟

تکبیر تشریق کی ابتداء
نوفمبر 10, 2018
گاؤں میں عید کی نماز
نوفمبر 10, 2018

چاند کی اطلاع دیر سے آئے تو عید کی نماز کب پڑھیں ؟

سوال:عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا، رات کافی گزرگئی مگر اطلاع بھی نہ آئی۔ صبح اٹھ کر لوگ کام کرنے اپنے گاؤں سے کافی دور چلے گئے تو اطلاع آئی کہ چاند فلاں جگہ دیکھا گیا ہے، لیکن آپس میں کچھ لوگ بیٹھ کر یہ فیصلہ کیے کہ ہم لوگ کل نماز پڑھیں گے تاکہ کسی کی نماز نہ چھوٹے، کیا یہ درست ہے؟ اور کچھ لوگوں نے بعد نماز ظہر ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

ھــوالـمـصـــوب:

بعد نماز ظہر عیدالفطر کی ادائیگی درست نہیں ہے، تاخیر سے اطلاع آنے پر دوسرے دن نماز ادا کرلینا بہتر ہے(۱)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی