تکبیر تشریق کی ابتداء

تکبیر تشریق کی ابتداء
نوفمبر 10, 2018
چاند کی اطلاع دیر سے آئے تو عید کی نماز کب پڑھیں ؟
نوفمبر 10, 2018

تکبیر تشریق کی ابتداء

سوال:بہشتی گوہر ’عیدین کی نماز کا بیان‘ مسئلہ نمبر ۹ میں ہے کہ ’تکبیر تشریق کہنا ہر فرض عین نماز کے بعد واجب ہے، بشرطیکہ وہ فرض جماعت سے پڑھاگیا ہو…… لیکن اگر منفرد اور عورت اور مسافر بھی جماعت میں شریک ہوں توصاحبین کے نزدیک ان سب پر واجب ہے۔

اس عبارت سے منفرد مسافر اور عورت پر عدم وجوب معلوم ہوتا ہے جبکہ درمختار اور شامی باب العیدین قبیل الکسوف سے ترجیح وجوب معلوم ہوتی ہے اوراسی پر فتویٰ دیا گیا ہے۔ مفتی بہ قول کیا ہے؟ اور تکبیرات تشریق کس کس پر واجب ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

بعض علماء نے امام ابوحنیفہؒ کے قول پر فتویٰ دیا ہے (۱) اور بعض علماء نے صاحبین کے قول پر فتویٰ دیا ہے۔ قوت دلیل کی بنیاد پرعلامہ شامیؒ نے بھی صاحبین ہی کے قول کو مفتی بہ قول کہاہے(۲)

علامہ ابن نجیمؒ نے البحرالرائق میں صراحت کی ہے کہ فتویٰ صاحبین کے قول پر ہے:

وأما عندھما فھو واجب علی کل من یصلی المکتوبۃ لأنہ تبع لھا فیجب علی المسافر والمرأۃ والقروی قال فی السراج الوھاج والجوھرۃ: الفتویٰ علی قولھما فی ھذا ایضا فالحاصل ان الفتوی علی قولھما فی آخر وقتہ وفیمن یجب علیہ(۳)

صحیح یہی ہے کہ ترجیح صاحبین کے قول کو حاصل ہو۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی