پٹہ والی زمین پر عیدگاہ بنانا

عید کی نماز کے لئے الگ الگ وقت مقرر کرنا
نوفمبر 10, 2018
عید ملن پروگرام کی حیثیت
نوفمبر 10, 2018

پٹہ والی زمین پر عیدگاہ بنانا

سوال:۱-ایک بنجر زمین ہے، پردھان نے اس کو ایک شخص کے نام پٹہ کردیا ہے، وہ شخص مذکورہ زمین کو عیدگاہ بنانے کیلئے وقف کرنا چاہتاہے تو کیا اس زمین پر عیدگاہ بنانا درست ہوگا؟

۲-اگر ایسی بنجر زمین کو پردھان براہ راست عیدگاہ بنانے کیلئے پٹہ کردے تو کیا عیدگاہ بنانا درست ہوگا، اور کیا پردھان کیلئے عیدگاہ بنانے کے لئے ایسی زمین کا پٹہ کرنا درست ہوگا؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-وقف تو ذاتی ملکیت کی ہوتی ہے، پٹہ کی صورت ذاتی ملک پر مبنی نہیں ہے، اس لئے وقف کرنا درست نہیں ہے(۱)

۲-پٹہ پر دینے کا مجاز ہے تو پٹہ پر دینا درست ہے اور عیدگاہ بنانا بھی درست ہے۔

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی