عید کی نماز کے لئے الگ الگ وقت مقرر کرنا

دوسرے کی زمین پر عیدین کی نماز پڑھنا
نوفمبر 10, 2018
پٹہ والی زمین پر عیدگاہ بنانا
نوفمبر 10, 2018

عید کی نماز کے لئے الگ الگ وقت مقرر کرنا

سوال:ریلوے گنج پت سینی میں چار مسجدیں ہیں، کسی مسجد میں عید وبقرعید کی نماز نہیں ہوتی ہے، اسٹیشن والی مسجد کی دوری سے تین عیدگاہیں ہیں، تینوں کی دوری تین کلو میٹر ہے، تینوں عیدگاہ میں نماز کا ایک وقت ہے اس وجہ سے میری کمیٹی کا مشورہ ہے کہ اسٹیشن والی مسجد میں بقرعید کی نماز عیدگاہ سے پہلے رکھی جائے۔ اس وجہ سے بستی قصبہ والوں کو قربانی کرنے میں آسانی ہوجائے، ہرمسجد سے اسٹیشن والی مسجد میں زیادہ سے زیادہ آدمی آسکتا ہے۔ (لگ بھگ سات سو آدمی الوداع میں آجاتے ہیں) کیا عید وبقرعید کی نماز قائم کی جاسکتی ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

عیدین کی نماز کیلئے مختلف مساجد میں الگ الگ وقت مقررکیا جاسکتا ہے، عیدگاہ سے مختلف وقت مقرر کیا جاسکتا ہے جس میں لوگوں کو سہولت ہو وہ کام انجام دے لیا جائے۔

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی