مسجد میں عیدکی نماز

مدرسہ میں عیدین کی نماز
نوفمبر 10, 2018
ایک عیدگاہ میں عید کی دونمازیں
نوفمبر 10, 2018

مسجد میں عیدکی نماز

سوال:میری بستی ۱۵گھروں پر مشتمل ہے جس میں تقریباً دوسو مسلمان رہتے ہیں، اردگرد اور بھی چھوٹی مسلم بستیاں ہیں، اور میری بستی سے ایک اور ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلہ پر دوجگہ عیدین کی نماز پہلے سے ہوتی چلی آرہی ہے، اب میری بستی والوں کا کہنا ہے کہ ان دو جگہوں پر عورتوں وبچوں کی کثرت کی وجہ سے ہنگامہ بہت ہوتا ہے جس کی وجہ سے نماز میں خلل واقع ہوتا ہے۔

کیا ان مذکورہ وجوہ کی بنا پر اس چھوٹی بستی میں جہاں عرصۂ دراز سے جمعہ کی نماز پڑھی جاتی ہے مستقل طور پر نمازعیدین ادا کرسکتے ہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

عیدگاہ میں نماز عیدین پڑھنا مسنون ہے، آنحضور ﷺ عیدگاہ میں ہی نماز عیدین پڑھاکرتے تھے(۱)عذرکی بناء پرمسجد میں بھی عیدین کی نماز پڑھ سکتے ہیں اس کی اجازت ہے۔

تحریر:محمد طارق ندوی