دوسرے کی زمین پر عیدین کی نماز پڑھنا

اہل تشیع کا عیدین کی علیحدہ جماعت کرنا
نوفمبر 10, 2018
عید کی نماز کے لئے الگ الگ وقت مقرر کرنا
نوفمبر 10, 2018

دوسرے کی زمین پر عیدین کی نماز پڑھنا

سوال:ڈی پی بورا پلاٹ پر سب مسلمان ہی رہتے ہیں اس پورے پلاٹ کو ایک غیرمسلم جس کا نام ڈی پی بورا تھا انہوں نے کسانوں سے خرید کر مسلمانوں کے ہاتھ فروخت کردیا ہے۔ درمیان میں ایک پلاٹ انہوں نے عوام کے لئے چھوڑا ہے، اب اس کو مسلمانوں نے صفائی کراکے تاروں سے گھیر دیا ہے اور سامنے بورڈ پر لکھا دیا گیا ہے کہ ڈی پی بورا پارک، فخرباغ کالونی حسین آباد لکھنؤ، اس پارک میں نماز جنازہ ، میلادالنبیؐ، شادی بیاہ وغیرہ ہوتے ہیں۔ کیا شریعت اسلامیہ میں جواز ہے کہ ہم مسلمانوں کو اس پارک میں عیدالفطر یا عیدالاضحی کی نماز وغیرہ پڑھنا درست ہے یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

جب یہ زمین عوام کیلئے مخصوص ہے تو عیدالفطر اور عیدالاضحی کی نماز اس میں پڑھنا درست ہے۔

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی