عید کی نماز مسجد کے صحن میں پڑھنا

گاؤں میں عید کی نماز
نوفمبر 10, 2018
عید کی نماز سے پہلے تلاوت وتسبیح
نوفمبر 10, 2018

عید کی نماز مسجد کے صحن میں پڑھنا

سوال:۱-عیدگاہ میں جگہ کی قلت کی وجہ سے متصل مسجد میں صحن کے اندر یا باہر صف قائم کرسکتے ہیں؟

۲-عیدگاہ پر چھت ڈالنا صحیح ہے یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-جگہ کی قلت کی بنا پر متصل مسجد میں نماز ادا کرسکتے ہیں۔

۲-عید کی نماز کو شہر سے باہر میدان میں ادا کرنا چاہئے(۲)اگر جگہ کم ہے تو کسی دوسرے میدان

(۱) تجب صلاتھا فی الأصح علی من تجب علیہ الجمعۃ بشرائطھا المتقدمۃ سوی الخطبۃ۔درمختار مع الرد،ج۳،ص:۴۵

(۲)عن علی قال: الجھر فی صلاۃ العید من السنۃ والخروج فی العیدین من السنۃ۔ السنن الکبریٰ للبیہقی، کتاب صلاۃ العیدین، باب الجھر فی القرأ ۃ فی العیدین،حدیث نمبر:۶۴۱۷                                     ==

میں ادا کریں،عیدگاہ پر چھت تعمیر نہیں کی جائے گی۔

تحریر: مطیع الرحمن ندوی   تصویب: محمد ظہورندوی