امام کی صف مقتدی کی صف سے اونچی ہو؟

عید کی دوبارہ امامت
نوفمبر 10, 2018
 نمازعید کے بعد دعا
نوفمبر 10, 2018

امام کی صف مقتدی کی صف سے اونچی ہو؟

سوال:عیدالاضحی کی دورکعت نماز امام صاحب نے مقتدیوں سے اٹھارہ انچ اوپر پڑھائی جس سے لوگوں میں قیل وقال ہورہے ہیں، امام صاحب مقتدی سے کتنے اونچے پر کھڑے ہوسکتے ہیں، اٹھارہ انچ اوپر نماز پڑھی گئی تو نقص کس درجہ کا ہے، کراہت ہے یافساد ؟

ھــوالـمـصـــوب:

اگر کسی مجبوری یا ضرورت پر ایسا کیا گیا ہو تو درست ہے ورنہ کراہت ہوگی، امام اور مقتدی کی اونچائی ایک ہاتھ یا اس سے زائد ہوتوکراہت ہے(۲) البتہ نمازفاسدنہیں ہوگی۔

تحریر: محمدظہور ندوی