’الصلوۃ عیدالفطر‘کہنا

جیل میں جمعہ وعیدین کی نماز
نوفمبر 10, 2018
عید کے دن سوئیاں پکانا
نوفمبر 10, 2018

’الصلوۃ عیدالفطر‘کہنا

سوال:۱-یہاں عیدگاہ میں نماز سے قبل تکبیرات کہتے ہیں، الفاظ اس طرح ہیں،’الصلوۃ عیدالفطر، الصلوۃ عیدالاضحی واجب مع ستہ تکبیر اس طرح کہنا کہاں تک درست ہے؟

۲-عیدگاہ میں نماز سے قبل مدرسوں اورتعمیر مسجد کے لئے چندے کا اعلان کرکے چندہ وصول کیا جاتا ہے، اس طرح اعلان کرکے چندہ وصول کرنا کہاں تک درست ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-اگریہ لوگوں کوبلانے کی خاطرکہتے ہیں تویہ تثویب ہے اورجائزہے(۱)

۲- ایسا کرنا درست ہے، اس سے مدرسوں اور مسجدوں کی ضروریات پوری کرنے میں بڑی مدد ملتی ہے، بشرطیکہ نماز میں تاخیر وحرج واقع نہ ہو،البتہ مسجدکے دروازہ پراعلان کرناچاہیے،داخل مسجدنہیں(۲)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی ندوی