مفتی کون ہیں ؟

نصف حافظ قرآن کو حافظ کہنا
أكتوبر 29, 2018
غیر عالم اور غیر مفتی کو عالم اور مفتی کہنا
أكتوبر 29, 2018

مفتی کون ہیں ؟

سوال :1-مفتی کے شرائط کیا ہیں ،کیا عالم ہونا کافی ہے یا دار الافتاء سے فراغت بھی ضروری ہے ؟ ۲-دینی ادارے سے فارغ کو عالم کہتے ہیں یا عربی ادب سے واقفیت کی بناء پر بھی عالم کہتے ہیں، کیا عربی ادیب خاندانی تجربہ کی بنیاد پر فتوی دے سکتا ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

1-کتاب وسنت ،آثار صحابہ ،اصول فقہ ،قواعد فقہ اور فقہی جزئیات کے ذخیرہ پر نظر رکھتے ہوئے پیش آمدہ مسائل کو مذکورہ علوم کی روشنی میں حل کرنے کی جو عالم اہلیت رکھتا ہو اسے مفتی کہتے ہیں(1) کسی ادارہ یا دارالافتاء سے فارغ ہونا ضروری نہیں ،اسی طرح علوم دینیہ کا جو شخص حامل ہو وہ عالم دین ہے،خواہ ادب عربی کا ماہر ہو یا نہ ہو ،چونکہ دینی ادارہ یا دار الافتاء میں افتاء کی اہلیت کے اشخاص پید اکئے جاتے ہیں ،اس دور میں گھریلو تعلیم میں بظاہر یہ اہلیت ممکن نہیں ،اس لئے یہ قید لگائی جاتی ہے۔ ۲-محض عربی کے ادیب ہونے کی حیثیت سے فتوی دینے کا حق نہیں ،بلکہ مفتی کی اہلیت کا ہونا بھی ضروری ہے ،اسی طرح مفتی کی اہلیت کا ہونا کافی نہیں ہے ،بلکہ فتوی دینے کے لئے تقوی کا پایا جا نا ضروری ہے ۔ ِ
تحریر :محمد ظفر عالم ندوی

تصویب : ناصر علی ندوی