غیر عالم اور غیر مفتی کو عالم اور مفتی کہنا

مفتی کون ہیں ؟
أكتوبر 29, 2018
گدی نشیں کا فتوی دینا
أكتوبر 29, 2018

غیر عالم اور غیر مفتی کو عالم اور مفتی کہنا

سوال :1-جو کسی دینی ادارہ سے فارغ نہیں ہیں اور اپنے کو عالم کہلاتے ہیں، کہنے سے مولانا بہت خوش ہوتے ہیں ،ایسے لوگوں کے بارے میں آ پؐ نے کیا فرمایا ہے ؟ ۲-جو مفتی نہیں ہیں اور دھڑا دھڑ فتوی دے رہے ہیں ،اور لوگ انہیں مفتی تسلیم کرتے ہیں ،ایسے لوگوں کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

1-جو شخص باقاعدہ کسی دینی درسگاہ یا کسی عالم دین سے علم حاصل نہیں کیا ہو انہیں عالم کے لقب سے پکارنا درست نہیں ہے ،اور نہ ہی اپنے کو عالم کہلانا درست ہے ۔ ۲-جو لوگ بلا علم فتوی دیتے ہیں حدیث میں ہے کہ وہ خود گمراہ ہوا اور دوسروں کو گمراہ کیا : من أفتی بغیر علم فقد ضل وأضل (۲) ِ
تحریر :محمد مستقیم ندوی

تصویب :ناصرعلی ندوی