حرام اور ناجائز کی تعریف

فرض وواجب کے درمیان فرق
أكتوبر 29, 2018
چند متفرق سوالات
أكتوبر 29, 2018

حرام اور ناجائز کی تعریف

سوال :1-حرام کی تعریف کیا ہے ؟ ۲-حرام،ناجائز ،تہمت اور گناہ میں کیا فرق ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

1-دلیل قطعی سے جس کی ممانعت ثابت ہو اس کو حرام کہتے ہیں (1) ۲-ناجائز :جس کی ممانعت ہو ،خواہ دلیل قطعی سے ثابت ہو یا دلیل ظنی سے ثابت ہو ،اس میں دلیل قطعی لازم نہیں ہے ۔ تہمت :الزام لگانے کو کہتے ہیں ۔ گناہ :ﷲ تعالی کی نافرمانی کو کہتے ہیں،یہ کبیرہ اور صغیرہ ہر طرح کے ہوتے ہیں ۔ تحریر:محمد ظہور ندوی عفا ﷲ عنہ