چند متفرق سوالات

حرام اور ناجائز کی تعریف
أكتوبر 29, 2018
کیا ہدایہ کے مسائل احادیث سے متعارض ہیں ؟
أكتوبر 29, 2018

چند متفرق سوالات

سوال :1-قیام وطعام ،رہائش اور تراش وفراش کے سلسلے میں کیا کسی غیر صحابی کے قول وفعل کی اقتداء شرعا واجب ہے ،اور کیا کوئی خلاف سنت عمل جائز ہوسکتا ہے ؟ ۲-کیا سیاسی امور کے سلسلہ میں اسلام نے رہنمائی دی ہے اور کیا ایک مسلمان کے لئے اس رہنمائی کا اتباع ضروری ہے۔ ۳-اگر کسی مفتی سے دینی امور کے بارے میں کوئی استفتاء کیا جائے تو کیا کسی مادی مصلحت کی بناء پر جواب دینے سے اس کا اعراض جائز ہے ؟ ۴-کیا دلیل ظنی سے کسی چیز کو حرام قرار دیا جاسکتا ہے؟ ِ

ھوالمصوب:

1-مذکورہ امور میں غیر صحابی کی اقتداء واجب نہیں ہے ،البتہ متبع سنت حضرات اور صلحاء کاطریقہ اختیار کرنا چاہئے ،جو چیز جمہور کے نزدیک خلاف سنت ہو کسی بھی مجتہد کے نزدیک مطابق سنت نہ ہوگا، اس پر عمل کرنا جائز نہیں ہے ۔ ۲-زندگی کے تمام شعبوں سے متعلق اسلام میں مسلمانوں کے لئے رہنمائی موجود ہے ،اسی طرح سیاسی امور میں بھی واضح رہنمائی اور عملی نمونے موجود ہیں ،اس کی اتباع کرنا مسلمانوں کا فریضہ ہے ۔ ۳-اگر جواب دینے میں کوئی فتنہ کا اندیشہ نہ ہو تو مفتی کے لئے استفتاء کا جواب دینا ضرور ی ہے(1) کسی بھی پابند شرع مفتی کے سلسلہ میں بیجا بدگمانی صحیح نہیں ہے(۲) مادی مصلحت کی بناء پر استفتاء کے جواب سے گریز کرنا صحیح نہیں ہے۔ ۴-دلیل ظنی مثلاً احادیث آحاد سے حرمت ثابت ہوتی ہے۔ ِ
تحریر :محمد ظفر عالم ندوی

تصویب :نا صرعلی ندوی