فطرہ کی رقم غریب بچوں پرخرچ کرسکتے ہیں؟

فطرہ کامصرف
ديسمبر 19, 2022
فطرہ سے اساتذہ کی تنخواہ
ديسمبر 19, 2022

فطرہ کی رقم غریب بچوں پرخرچ کرسکتے ہیں؟

سوال:میرے یہاں فطرہ کی رقم جمع ہوئی ہے، لیکن میرے یہاں اس کا کوئی صحیح مستحق معلوم نہیں ہورہا ہے، اور اگر تحقیق بسیار کے بعد کسی ایک کے بارے میں معلوم بھی ہوگیا کہ وہ اس کا مستحق ہے تواس کی تمام رقم ایک شخص کو دی جاسکتی ہے؟ اور میرے گائوں کی مسجد میں گائوں کے سارے چھوٹے چھوٹے بچے پڑھنے کے لئے آتے ہیںتو کیا اس تمام رقم کو اس ایک شخص کو یا کسی اور دوسری جگہ دینے کے بجائے اپنے گائوں میں ان چھوٹے چھوٹے بچوں کے پڑھنے کے لئے ایک مکتب کا انتظام کرسکتے ہیں؟

ھــوالمصــوب:

صورت مسئولہ میں فطرہ کی رقم کا غرباء کو مالک بنایاجائے،مکتب قائم نہیں کرسکتے ہیں(۳)، کسی ایک محتاج کو اتنا صدقہ یافطرہ دیا جاسکتا ہے کہ وہ مالک نصاب نہ ہوسکے۔(۴)

تحریر:مسعود حسن حسنی     تصویب:ناصر علی