فطرہ سے اساتذہ کی تنخواہ

فطرہ کی رقم غریب بچوں پرخرچ کرسکتے ہیں؟
ديسمبر 19, 2022
فطرہ سے اساتذہ کی تنخواہ دینے کی ایک شکل
ديسمبر 19, 2022

فطرہ سے اساتذہ کی تنخواہ

سوال:مدرسہ میں نادار طلباء پڑھتے ہیں، دوسرے گائوں والے صدقہ فطر اس مدرسہ کو دیا کرتے تھے، بعض وجوہ سے گائوں والوںنے اپنے یہاں مکتب قائم کرلیا، اب فطرہ دینا بند کردیا، فیس کی رقم میں جو کم پڑتی ہے اس سے تنخواہ پر کرنا چاہتے ہیں لیکن حافظ صاحب بغیر حیلہ کے لینے کے لئے تیار نہیں ہیں، کیا فطرہ کی رقم بطور تنخواہ دی جاسکتی ہے۔

ھــوالـمـصـــوب:

فطرہ کی رقم تنخواہ میں صرف کرنا درست نہیں ہے(۱)، کمی کو پورا کرنے کے لئے یہ صورت اپنائی جاسکتی ہے کہ چرم قربانی یا اس کی رقم اور زکوۃ وصدقات وغیرہ کا مالک ایسے محتاجوں کو بنادیا جائے جو کہ اس مدرسہ سے ہمدردی رکھتے ہوں وہ محتاج چندے یا فیس کی شکل میںمدرسہ کو مذکور رقم دے دیں۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی