فطرہ کی رقم انجمن کودینے کی صورت میں ادائیگی کامسئلہ

مقروض رشتہ داروںکوفطرہ کاروپیہ دینا
ديسمبر 19, 2022
لڑکی کا صدقۂ فطر کس کے ذمہ ؟
ديسمبر 19, 2022

فطرہ کی رقم انجمن کودینے کی صورت میں ادائیگی کامسئلہ

سوال:صدقہ فطر اور زکوۃ تو محتاج ومساکین کے حقوق ہیں، پھر اگر مدارس یا کسی انجمن کو اس کی ادائیگی کی جائے جس سے مسکین ویتیم بچوںکا کسی طرح سے کوئی سروکار نہ ہو تو کیا زکوۃ فطرہ ادا ہوگایا دینا جائز ہے؟

ھــوالمصــوب:

صدقہ فطر اور زکوۃ محتاجین وفقراء کو ہی دینے سے ادائیگی ہوگی (۱)،ایسی انجمن وغیرہ کو دی جاسکتی ہے، جو غریبوں اور محتاجوں میں اس کو تقسیم کرتے ہوں لیکن جہاں ایسا نظم نہ ہو وہاں زکوۃ وصدقہ فطر کی رقم نہیں دی جاسکتی ہے۔(۲)

تحریر:مسعود حسن حسنی     تصویب:ناصر علی