فطرہ سے اساتذہ کی تنخواہ دینے کی ایک شکل

فطرہ سے اساتذہ کی تنخواہ
ديسمبر 19, 2022
صدقہ فطراورقربانی کی رقم سے مدرسہ کی تعمیر
ديسمبر 19, 2022

فطرہ سے اساتذہ کی تنخواہ دینے کی ایک شکل

سوال:ہمارے گائوں میں ایک دینی مدرسہ ہے،گائوں کے لوگوں کے بچوں کی تعداد زیادہ ہے، اور گائوں کے چندہ سے مشکل سے ایک مدرس کی تنخواہ ہوپاتی ہے۔ لوگوں میں فیس دینے کی قدرت نہیں ہے، اور مزید ایک مدرس کا رکھنا نہایت ضروری ہے،تو کیا چرم قربانی اور فطرہ کی رقم سے تنخواہ دی جاسکتی ہے؟ یا مدرسہ کا کوئی کام اس سے کیا جاسکتا ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

دریافت کردہ صورت میں چرم قربانی اورصدقۂ فطر کی رقم سے مدرسین کی تنخواہ دینا یا مدرسہ کا کوئی کام کرنا شرعاً درست نہیں ہے (۱)،البتہ غیرصاحب نصاب سرپرستوں کو یہ رقم دے دی جائے تاکہ وہ فیس ادا کردیں تو شرعاً اس کی گنجائش ہے۔ (۲)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی