صدقہ فطر جمع کرنے کااجتماعی نظام

صدقہ فطرسے متعلق چند سوالات
ديسمبر 19, 2022
فطرہ کامصرف
ديسمبر 19, 2022

صدقہ فطر جمع کرنے کااجتماعی نظام

سوال:چند افراد یا ایک شخص یہ کہے کہ زکوۃ وصدقۂ فطر کی رقوم میرے پاس جمع کردیں، میں اسے مستحقین تک پہونچا دوں گا، نیز وہ بیت المال کا نام اس کو دیتا ہے تو اس کو دینا کیسا ہے؟چند لوگوں کا مل کر اس طرح کا نظام قائم کرنا اور بیت المال کا نام دیناکیسا ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

دریافت کردہ صورت میں مذکورہ حضرات جو زکوۃ یا صدقہ کی رقوم جمع کرتے ہیں قابل اعتماد ہیں، تو ان کے پاس زکوۃ وصدقہ جمع کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے،اور اگر قابل اعتماد نہیں ہیں تو زکوۃ و صدقہ کی رقم مستحقین میں خود ہی تقسیم کرنا زیادہ بہتر ہے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی