سورۂ فاتحہ بھولنے پر سجدۂ سہو

نوافل میں غلطی پر سجدۂ سہو
نوفمبر 10, 2018
نماز وتر میں سہواً دعائے قنوت نہ پڑھے
نوفمبر 10, 2018

سورۂ فاتحہ بھولنے پر سجدۂ سہو

سوال:ایک گاؤں میں نماز جمعہ میں دوران نماز امام صاحب نے جب نماز پڑھانی شروع کی تو وہ ثناء کے بعد سورۂ فاتحہ کو نہ پڑھ کر صرف سورہ پڑھی اور قعدۂ اخیرہ میں انہوں نے سجدۂ سہو بھی کرلیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے کیسے اس کو چھوڑا تو انہوں نے کہا کہ مجھے سہو ہوگیا تھا جس کی وجہ سے میں نہیں پڑھ سکا اور مقتدیوں سے یہ کہا گیا کہ سجدۂ سہو کے بعد نماز ہوجائے گی مگر وہ اس کو ماننے کے لئے تیار نہیں تھے۔ تو کیا سجدۂ سہو کے بعد بھی نماز نہیں ہوگی؟

ھــوالـمـصـــوب:

سورۂ فاتحہ سہواً چھوڑجانے کے بعد سجدۂ سہو کرنے سے نماز درست ہوگئی(۲)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی