امام آیت سجدہ سے آگے بڑھ جائے

سجدۂ تلاوت چھوٹ جائے ؟
نوفمبر 10, 2018
کیا سجدۂ تعظیمی جائز ہے ؟
نوفمبر 10, 2018

امام آیت سجدہ سے آگے بڑھ جائے

سوال:اگر کسی نے نماز تراویح میں آیت سجدہ سے آگے دوتین آیتیں تلاوت کرلیں تو سجدہ تلاوت کا کیا حکم ہے، نیز آیت سجدہ ٔ تلاوت کرنے کے بعد پھر اسی آیت کو تلاوت کیا تو کیا حکم ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

ایک یادوآیت پڑھنے کے بعد اگر سجدہ کرلیا تو کافی ہوگا، اور اس سے زیادہ پڑھنے کی صورت میں کافی نہ ہوگا، سجدہ کی قضاء کرنی ہوگی:

إن قرأ بعدھا آیۃ أو آیتین یجزیہ الرکوع وسجدۃ الصلاۃ عن سجدۃ التلاوۃ وأما اذا قرأ بعدھا ثلاث آیات أوکانت السجدۃ فی آخر السورۃ أو قریباً منہ فخرج الیٰ سورۃ أخری لم یجزہ الرکوع عن السجود وفی الینابیع وعلیہ قضاء ھا السجود وما دام فی الصلاۃ(۳)

(۱) ولوتلاھا فی الصلاۃ سجدھا فیھا لاخارجھا۔درمختار مع الرد،ج۲،ص:۵۸۵

(۲) أو بشرط الإتمام أی الاقتداء بمن تلاھا فانہ سبب لوجوبھا أیضاً۔ درمختار مع الرد،ج۲،ص:۵۷۸

(۳)الفتاویٰ التاتارخانیۃ ج۱،ص:۴۹۷

(ب) اگر حافظ سجدۂ تلاوت کی ادائیگی کے بعد آگے کی آیت بھول گئے اور دوبارہ آیت سجدہ کے ماقبل سے تلاوت کی تو اس دوبارہ تلاوت آیت سجدہ کی وجہ سے دوبارہ سجدۂ تلاوت واجب نہیں ہوگا:

المصلی اذا قرأ أیۃ السجدۃ فی الأولیٰ ثم أعادھا فی الرکعۃ الثانیۃ والثالثۃ وسجد للأولیٰ لیس علیہ أن یسجدھا وھوالأصح کذا فی الخلاصۃ(۱)

و لوتلاھا فی رکعۃ فسجدھا ثم أعادھا فی تلک الرکعۃ لا تجب ثانیا کذا فی محیط السرخسی (۲)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی