سجدۂ تلاوت کب واجب ہوتاہے؟

 مسبوق امام کے ساتھ سجدہ کرے گا
نوفمبر 10, 2018
سجدۂ تلاوت کا وقت
نوفمبر 10, 2018

سجدۂ تلاوت کب واجب ہوتاہے؟

سوال:۱-فجر کی نمازکے بعد مسجد میں کچھ لوگ بآوازبلند تلاوت کرتے ہیں جس سے دوسروں کو خلل پڑتا ہے کیا یہ صحیح ہے؟

۲-تلاوت میں سجدہ کی آیت پر کیا سننے والوں کو بھی سجدہ کرنا ضروری ہے؟

(۱) ولولم یتابع المسبوق إمامہ وقام إلی قضاء ماسبق فإنہ یسجد فی آخرصلاتہ استحساناً لأن التحریمۃ متحدۃ فجعل کأنھا صلاۃ واحدۃ۔ البحرالرائق،ج۲،ص:۱۷۶

ولوقام إلی قضاء ماسبق بہ وعلی الإمام سجدتا سھو ولوقبل اقتداء ہ فعلیہ أن یعود وینبغی أن یصبر حتی یفہم أنہ لاسھو علی الإمام۔درمختار مع الرد،ج۲،ص:۲۴۸

ھــوالـمـصـــوب:

۱- مذکور اشخاص کو ایسی آواز سے تلاوت کرنی چاہیے جس سے دوسروں کو خلل نہ لاحق ہو۔

۲-تمام سننے والوں پر سجدۂ تلاوت لازم ہے(۱)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی