مسبوق امام کے ساتھ سجدہ کرے گا

 مسبوق امام کے ساتھ سجدہ کرے گا
نوفمبر 10, 2018
سجدۂ تلاوت کب واجب ہوتاہے؟
نوفمبر 10, 2018

 مسبوق امام کے ساتھ سجدہ کرے گا

سوال:مسبوق کا اتباع کرنا امام کے سجدۂ سہو میں مثلاً حفیظ الدین امام ہیں اور صلاح الدین مسبوق ہیں۔ صلاح الدین کی ایک یا دورکعت چھوٹ گئی تھی اور حفیظ الدین پر سجدۂ سہو واجب تھا۔ غلطی سے حفیظ الدین نے دونوں طرف سلام پھیر دیا۔ اب صلاح الدین اپنی چھوٹی ہوئی رکعت کو پوری کرنے کے لئے کھڑا ہوگیا اور اپنی رکعت پوری کرنے لگا۔ اب حفیظ الدین کو یاد آیا اور حفیظ الدین نے سجدۂ سہو کیا تو اب کیاصلاح الدین حفیظ الدین کے سجدۂ سہو میں شریک ہو ،یا اپنی نمازپوری کرکے اخیر میں سجدۂ سہو کرے؟

ھــوالـمـصـــوب:

اگر صلاح الدین نے اپنی اگلی رکعت کو مقید بالسجدہ نہیں کیا ہے تو وہ واپس لوٹ کر حفیظ الدین (امام) کے سجدۂ سہو میں شریک ہوگا ،اوراگر مقید بالسجدہ کردیا ہے تونماز کے اخیر میں سجدۂ سہو کرنا ضروری ہوگا(۱)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی