دیہات میں جمعہ

چھوٹی مسجد میں جمعہ کی نماز
نوفمبر 10, 2018
دیہات میں جمعہ
نوفمبر 10, 2018

دیہات میں جمعہ

سوال:۱-دیہات میں جمعہ کی نماز پڑھنا کیسا ہے؟

۲-جوری ایک گاؤں ہے وہاں مسجد نہیں ہے، ۱۶گھر مسلمانوں کی آبادی ہے اور اتنے نمازی بھی ہیں ۔ بعض کا خیال ہے کہ یہاں جمعہ کی نماز پڑھی جائے۔ کیا جمعہ کی نماز پڑھنا درست ہے؟

۳-ایک گاؤں ہے جہاں ۵۵-۵۰ گھر کی آبادی ہے، جس میں ۳۰-۲۵ مسلمان کے گھر ہیں، یہاں ایک مسجد ہے اس میں جمعہ پڑھنا کیسا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-دیہات میں جمعہ نہیں ہے ظہر کی نماز ادا کرنا چاہئے(۱)

۲-اس گاؤں میں ظہر کی نماز ادا کریں۔

۳-اس گاؤں میں ظہر کی نماز ادا کریں۔

تحریر: محمد ظہور ندوی