جمعہ کی نماز کے لئے فرصت نہ ملے تو ظہر پڑھ سکتے ہیں ؟

جمعہ کی نماز کے لئے فرصت نہ ملے تو ظہر پڑھ سکتے ہیں ؟
نوفمبر 10, 2018
نماز چھوڑنے کی صورت میں اپنے اوپر کچھ لازم کرلینا
نوفمبر 10, 2018

جمعہ کی نماز کے لئے فرصت نہ ملے تو ظہر پڑھ سکتے ہیں ؟

سوال:حامد ایسے آدمی کے تحت ملازمت کرتا ہے جو جمعہ کیلئے فرصت نہیں دیتا بلکہ اس کے بعد دیتا ہے تو کیا ظہر کی نماز پڑھے یا ایسی ملازمت ترک کردے؟ اگرچہ سرکاری ملازمت ہو؟

ھــوالــمـصــوب:

دریافت کردہ صورت میں ملازمت ترک کردینا جبکہ اس کی ضرورت ہومناسب نہیں ہے بلکہ متعلقہ ذمہ دار کو اس پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے کہ وہ بوقت نماز ان کو نماز ادا کرنے کیلئے کچھ وقت کی مہلت دے، خواہ اجرت کاٹ لے(۲) اگر سرکاری ملازمت ہے تو قانونی اجازت ہے، عدالت سے رجوع کرکے اپنا حق حاصل کرسکتے ہیں۔ یونین کے ذریعہ بھی دباؤ ڈال کر یہ حق حاصل کیا جاسکتا ہے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی