خطبہ میں ’ان ﷲ یامر بالعدل‘ والی آیت پڑھنا

خطبہ میں ’علی غالب علی کل غالب‘ پڑھنا
نوفمبر 10, 2018
خطبہ کے شروع میں بسم ﷲ اور اخیر میں’اقیموا الصلاۃ‘کہنا
نوفمبر 10, 2018

خطبہ میں ’ان ﷲ یامر بالعدل‘ والی آیت پڑھنا

سوال:خطبۂ جمعہ میں ’ان ﷲ یامر بالعدل‘ والی آیت شامل ہے، لیکن ایسی آیت کیوں شامل کی گئی جس میں نماز کا ذکرنہیں ہے،حالانکہ ’وماخلقت الجن والإنس إلا لیعبدون‘؟میں عبادت کاذکرہے،یہ شامل کیوں نہیں ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

صرف الحمد ﷲ کہنے سے بھی خطبہ کی ادائیگی ہوجاتی ہے(۱) بہتر ہے کہ خطبہ میں قرآن کریم کی ایسی آیت شامل کی جائیں جن سے عقائد، اخلاقیات واحکام وغیرہ کی تعلیم ہو یہ آیت اسی قبیل کی ہے(۲)

خطبہ دراصل خطاب ہے اس میں کسی بھی موضوع پر بولا جاسکتا ہے، صرف نماز کے متعلق بھی خطاب کیا جاسکتا ہے۔ ’إن ﷲ یأمر‘(۳)والی آیت تمام موضوعات کو شامل ہے، اس لئے خطبہ میں اس کی جامعیت کے مدنظر اس کو شامل کیا گیا ہے۔

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی ندوی